۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا ذوالفقار حسین

حوزه/سعودی عربیہ ہرفتنہ کی جڑ کا نام ہے، اس نے دو طرح سے شیعہ کے رہبروں پر حملہ کیا ایک تلوار سے اور ایک قلم کے ذریعے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزۂ علمیہ قم کے افاضل میں شمار مولانا ذوالفقار حسین نے کہا،سعودی عربیہ ہرفتنہ کی جڑ کا نام ہے، اس نے دو طرح سے شیعہ رہبروں پر حملہ کیا ایک تلوار سے اور ایک قلم کے ذریعے اور دونوں ریشہ دوانیوں میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے کہا،اس ظالم حکومت کی سفاکیت تاریخ میں ثبت ہے جو اس نے حجاز، عراق، شام، یمن میں دکھائی ہے اور خون کی ندی مسلمانوں کے خون سے بھر دی اور آج کے زمانے میں شہید آیت اللہ نمر کو قتل کرکے اپنی وحشی چہرے کو اور بد نما کر دیا ۔

مولانا موصوف نے کہا، یہ تو سب انہوں نے تلوار کے سایہ میں انجام دیا لیکن جو اس سے زیادہ بدتر چیز ہے وہ قلم کی سیاہی ہے جو اس نے ہر زمانے میں انجام دیا ہے چاہے اہل بیت علیہم السلام کے فضائل کو چھپانے کا مرحلہ ہو یا ان کی توہین کرنا ہو اور انکے مزار شریف کی تخریب سے لے کر ابن تیمیہ جیسے متعصب کی کتابوں کی ترویج کرنا شامل ہو۔

انہوں نے مزید کہا، آج اس نے اہل بیت علیہم السلام کے ایک مخلص اور دیندار عالم بزرگ آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی مد ظلہ العالی کی شان میں گستاخی کی حد کر دی اور اہانت کے باب کی ترویج کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اپنے اخبار میں اس اہانت کو رقمطراز کرنے سے باز نہ آیا ہم اس توہین کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور عالم اسلام کے مسلمانوں کو اس اہانت پر مذمت کرنے کی دعوت فکر دیتے ہیں۔                

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Sayed firoz ali IN 13:30 - 2020/07/08
    0 0
    Bohat afsos ki bat hy aik jahil ar Bad kirdar ka izhar kia hy agha sistani saheb ka martaba jahil Bad kirdar ko hazam kaha se hoga jo ye kharab fel ko anjam deke sabot dia allah agha sistani saheb ko ayese shar se mehfooz rakhe ameen